آئی جی سندھ کی ذیر صدارت اجلاس ساؤتھ زون میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے ایک اجلاس میں آئی جی سندھ نے ساؤتھ زون میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس اقدامات کا مختلف حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا اور مذید ضروری احکامات دیئے اجلاس میں گمشدہ/لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ و أگاہی سمیت گمشدہ یا لاپتہ ہوجانیوالے بچوں کے کیسز اور ان پر پولیس کی تفتیش اور تحقیق جیسے اقدامات پر مختلف پہلوؤں اور زاویوں پر مشتمل بات چیت کی گئی آئی جی سندھ کو اجلاس میں وومن پولیس اسٹیشن کے جملہ امور/کارکردگی سمیت شکائتی مراکز اور پی ایم/سی ایم پورٹل سے موصول ہونیوالی شکایات/مسائل پر متاثرین کی پولیس امداد اور دادرسی جیسے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان/ سندھ ہائی کورٹ اور دیگرکورٹس کے ذیر التواء ریفرینسز کا جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں مذید ضروری اقدامات کو یقینی اور مؤثر بنانیکے عمل کو یقینی بنایا جائے دوران اجلاس کرائم کی صورتحال پر تین سالہ موازنہ کرتے ہوئے مذکورہ عرصہ میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس کاروائیوں پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مذید ٹھوس اور مربوط بنانیکے احکامات دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ انسداداسٹریٹ کرائمز سمیت منشیات،جوئے اوردیگر سماجی برائیوں کے اڈوں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس ایکشن کو مذید سخت اور کامیاب بنایا جائے جبکہ مرکزی سڑکوں/ شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتموں کو متعلقہ اداروں سے مربوط روابط کے تحت ممکن بنایا جائے علاوہ اذیں اشتعال انگیز/نفرت آمیز تقاریر کے خلاف بروقت اور مؤثر قانونی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ملوث افراد کو فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کیا جائے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،ڈی آئی جی ساؤتھ،ڈی آئی جی فائنانس،ڈی آئی جی ایڈمن سی پی او،اے آئی جی آپریشنز, کمپلین سیل کے علاوہ کیماڑی،سٹی اور ساؤتھ کے ضلعی ایس ایس پیز اور مذکورہ اضلاع کے ایس ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔
مزید دیکھیں
مقبول
آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں...
ن لیگ کا مینڈیٹ تسلیم نہیں،خیبر پختونخوا میں بنایا گیا مینڈیٹ ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے...
سانحہ جعفر ایکسپریس،اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ،حیدرسعید کا ریمانڈ منظور
جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک...
سوشل میڈیا پر فحش،خوفناک مواد اور اجنبیوں سے رابطے،کم عمروں کا سروے میں انکشاف
کم عمر نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر اکثر...
4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی
کراچی: پاکستانی اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں سے...
آئی جی سندھ کی ذیر صدارت اجلاس ساؤتھ زون میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
