آئی جی پنجاب کے تبادلے کیخلاف درخواست،چیف جسٹس نے ایسے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار ہوا پریشان

0
28
lahore high court

باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق نئے آئی جی پنجاب،سی سی پی او لاہورکی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

پنجاب حکومت نےدرخواست پراعتراض اٹھا دیا،دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ ملک احمد خان صاحب آپ وکیل ہیں؟ جس پر ملک احمد خان نے جواب دیا کہ جی میں وکیل ہوں،

دوران سماعت چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شعیب دستگیرنےعدالت میں کھڑے ہوکرکہا ہرقانون پرعمل نہیں ہو سکتا، ایسےافسرکوبچانے کیلئے آپ لاہورہائیکورٹ آگ ئے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم شعیب دستگیرکوبچانےنہیں آئے ،ہم قانون پرعملداری چاہتےہیں،

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کیسےمتاثرہ فریق نہیں، ایسے کیسزمیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوخود میٹنگ کرنی چاہیئے تھی،

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

لیگی رہنما ملک احمد خان نے شعیب دستگیر کے تبادے کو چیلنچ کیا، دائر درخواست مین چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سے سیاسی مقاصد کے لیے آئی جی پنجاب کو تبدیل کیا، آئی جی پنجاب کی تبدیلی پولیس آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے پولیس آرڈیننس 2002 کے مطابق آئی جی پنجاب کو تین سال کےلیے تعینات کیا جاسکتا ہے،

لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی 60 نشستیں ، 20 سیٹیں خالی

درخواست گزار نے مزید کہا کہ موجود حکومت نے صرف 2 سالوں کے دوران 5 آئی جیز تبدیل کردئیے ہین، عدالت پنجاب حکومت کا آئی پنجاب کی تبدیلی کا اقدام کلعدم قرار دے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کر کے انعام غنی کو آئی جی تعینات کیا تھا

اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

Leave a reply