احاطہ عدالت میں گولیاں چل گئیں، پیشی پر آیا عمر قید کا قیدی جاں بحق

0
31

احاطہ عدالت میں گولیاں چل گئیں، پیشی پر آیا عمر قید کا قیدی جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے عدالت پیشی پر آیا عمر قید کا قیدی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا،ملزم موقعہ سے فرار فائرنگ سے عدالت میں بھگدڑ مچ گئی

پولیس کے مطابق مقتول نبیل ایڈوکیٹ پرویز اوٹھی کے قتل کے مقدمے میں 25 سالہ قید کاٹ رہا تھا جس کو سیشن عدالت میں دیگر مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی سیکیورٹی میں لایا گیا تھا،عمر قید کا قیدی نبیل مجسٹریٹ رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیشی کے بعد باہر نکلا تو ملزم نے قائداعظم بار ہال کی چھت سے فائرنگ کرکے نبیل کو قتل کردیا .

فائرنگ کرنے والا ملزم باآسانی فرار ہوگیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیشن کورٹ کے تمام دروازوں کو بند کر دیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کردی.

مقتول نبیل یوسف کو سینئر قانون دان پرویز اوٹھی ایڈووکیٹ کے قتل کے جرم میں کچھ عرصہ قبل سزا سنائی گئی تھی،عینی شاہدین کے مطابق سیشن کورٹ کے قائد اعظم بلاک کی چھت سے فائرنگ کی گئی،

Leave a reply