احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک کتنے پیسے تقسیم ہوئے

احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک کتنے پیسے تقسیم ہوئے

باغی ٹی وی :حکومت نے گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے سے زائد نقد تقسیم کردی۔

گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے تقسیم کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے، پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپے جب کہ سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کیے۔

اسی طرح آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے، بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے اور گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔
حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے 144 ارب روپے مختص کیے ہیں یہ ایک ملک گیر پروگرام ہے جس میں وفاق’ گلگت بلتستان’ چاروں صوبے اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔اس پروگرام کے تحت فی کنبہ12 ہزار روپے تقسیم کرنے کے لئے ملک بھر میں17 ہزار پوائنٹس قائم کیے جارہے ہیں۔عوام اس سلسلے میں کسی بھی معلومات کے لئے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر0800-26477 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.