احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان

0
29

احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی رپورٹ :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ٹویت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عام آدمی کےساتھی ہیں،احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے،بیماری سے بڑھ کر کوئی بےبسی نہیں ہوتی،یہ دونوں پروگرام ناداروں کیلیےسنگ میل ثابت ہوں گے،7لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا،صحت کارڈ سےناداروں کاعلاج ممکن ہورہاہے.ڈیڑھ کروڑ افراد کوانصاف صحت کارڈز دیئےجائیں گے.وزیراعظم عام آدمی کامعیارزندگی بلند کرناچاہتےہیں،

اس سے پہلے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے کے معذور افراد کے لئے ’’ہم قدم’’جیسے پروگرام کے تحت ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے ۔ جس کی مدد سے صوبہ بھر کے معذور افراد کے مالی مسائل کا ازالہ ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے خواتین بیواءوں ،بزرگوں اور دیگرمحروم طبقات کے لئے معاشی طور پرآسانیاں پیدا کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ۔ پنجاب بھر کے 65سال سے زائد عمر کے افرادکے لئے’’باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کے تحت3ارب روپے کا فنڈقائم کیا جارہا ہے جس سے بزرگ افراد کو ماہانہ بنیادوں پر الاءونس فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزریراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد مشکل وقت ختم ہو گا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

Leave a reply