وفاقی وزرا کے درمیان‌ رمضان المبارک کے حوالے سے اہم معاملات پر گفتگو

0
33

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے درمیان ملاقات میں‌اہم معاملات پر گفتگو

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تمام مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کرکے یکساں طور پر باضابطہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تجویز کردہ لائحہ عمل اور ہدایات تمام ملک کے لئے یکساں ہونی چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ اس مہینے سے جڑے مذہبی جوش وخروش کو زندہ رکھا جا سکے۔ کوشش کریں گے کہ بہترین لائحہ عمل مرتب کر سکیں
ایران بھی رمضان المبارک کی تقریات پر پابندی کا واعلان کرچکا ہے . ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر رمضان مبارک کے دوران ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

جمعرات کے روز خامنہ ای کا یہ بیان ایسے قت میں سامنے آیا ہے جب ایران دنیا بھر میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کا بدترین صورت میں شکار ہونے کے بعد اپنی اقتصادی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Leave a reply