امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت دینےسےقاصر

0
34

مجھے تین گولیاں لگیں، عمران خان چار سے تین گولیوں پر آ گئے

لاہور: عمران خان قاتلانہ حملے میں مورد الزام ٹھہرانے والوں کیخلاف ثبوت دینے سے قاصر ہیں۔

باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے گولی لگنے سے ان کی دائیں ٹانگ سے تین گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہو گئے، انہیں معمول کی سرگرمی دوبارہ شروع کرنے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔

حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد…


زمان پارک، لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے بات کرتے ہوئے، عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں کے اندر سے اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ ہفتے گولی لگنے سے وہ زخمی ہو جائیں گے۔

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں کیا معلومات اور کس کے ذریعے دی گئی ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں، میں ساڑھے تین سال اقتدار میں تھا۔ میرے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے ہیں، مختلف ایجنسیاں جو کام کرتی ہیں۔ مجھے معلومات کیسے ملی؟ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اندر سے۔ کیوں؟ کیونکہ اس ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے زیادہ تر لوگ پریشان ہیں۔

سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

امریکی ٹی وی کی میزبان بار بار پوچھتی رہی آپ حملے میں تین افراد کے نام لے کر سنگین الزامات لگا رہے ہیں اس کے شواہد کیا ہیں؟اس پر چیئرمین پی ٹی آئی واقعات کا پس منظر بتاتے رہے اینکر نے کہا کہ پس منظر تو معلوم ہے، بڑے احترام سے آپ سے الزامات کے شواہد کا پوچھا ہے۔


بار بار اصرار پر بھی عمران خان شواہد پیش نہ کر سکے اور بولے دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکال لی گئی ہیں جب کہ بائیں ٹانگ میں گولی کے ٹکڑے اندر چھوڑ دیے گئے، معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

سی این این کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد عمران خان کا جھوٹ ایک بار پھر نے نقاب ہو چکا ہے۔ عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم مین پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں چار گولیاں لگیں اب سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ تین گولیاں لگیں۔ عمران خان کا سرکاری ہسپتال سے میڈیکل نہیں کروایا گیا تا کہ گولیوں کا سچ سامنے نہ آ جائے تحریک انصاف کے رہنما بھی عمران خان کو گولیاں یا ذرات لگنے کے حوالہ سے متضاد دعوے کرتے ریے کوئی ایک کوئی دو کوئی تین کہتا رہا اب عمران خان بھی چار سے تین گولیوں پر آ گئے ہیں ۔ امید ہے اگلےکسی انٹرویو میں وہ مزید سچائی کے قریب آئیں گے۔

تحریک انصاف وزیر آباد واقعہ کے بعد احتجاج کر رہی ہے لیکن سچ کو سامنے نہیں لایا جا رہا احتجاج میں بھی توڑ پھوڑ کر کے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور جو صحافی سچ رپورٹ کرتا ہے اسکو عمران خان لفافہ صحافی کہتے ہیں کیونکہ اسے سچائی برداشت نہیں عمران خان وہ سننا چاہتے ہیں جو اسکی خواہش کے مطابق خبر دے لیکن ایسا ممکن نہیں ۔ سچائی سامنے آ کر ہی رہتی ہے –

Leave a reply