عمران خان کے ایڈوائزر ہمیشہ انہیں غلط مشورے دیتے رہے،9 مئی کاواقعہ تو انتہا تھی،مراد راس

0
22

تحریک انصاف کے سابق رہنما اور صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایڈوائزر ہمیشہ انہیں غلط مشورے دیتے رہے-

باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مراد راس نے کہا کہ عمران خان نے ایڈوائزرزکےغلط مشوروں پر عمل کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کردیں، احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلیں اور پھر 9 مئی کاواقعہ تو انتہا تھی ہمارا موقف شروع سےہی یہ رہا ہےکہ مذاکرا ت سے ہی بات چیت آگے بڑھتی ہے اور بات چیت ہی ہر مسئلے کاحل ہے۔

اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مرادراس نے کہا کہ عمران خان اپنی انجری گولی لگنے کے بعد سے جب زمان پارک منتقل ہوئے تو ان کے ایڈوائزران کو غلط گائیڈ کرتے رہے۔ وہ خان صاحب پر حاوی ہوگئے اورساراوقت کان بھرتے رہے جس کی وجہ سے ہم آج یہاں کھڑے ہیں،ایڈوائزر کون تھے نام نہیں لیا جاسکتا سب کو پتا ہے کہ پچھلے 6 ماہ سے ان کے ساتھ کون لوگ تھے۔

علی محمد خان اور شہریار آفریدی رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

دوسری جانب کے رہنماؤں کا عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی چھوڑنے والی سندھ کی 2 اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرلیا9 مئی کو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے درجنوں رہنما دلبرداشتہ ہوکر پارٹی سے راہیں جدا کررہے ہیں، ان رہنماؤں میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کی بنیادیں رکھی تھیں، ان رہنماؤں میں سابق گورنر عمران اسماعیل اور علی زیدی بھی شامل ہیں۔

روسی تیل آنے کے بعد بھی قیمتیں کم ہوں گی یا نہیں؟ وزیر مملکت برائے …

سندھ سے تحریک انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے سینئر سیاستدان جہانگیرترین سے رابطہ کیا ہے اور سیاسی حوالے سے معاملات طے کرلئے ہیں، جب کہ خیبرپختونخوا سے بھی اہم شخصیات جہانگیر ترین سےرابطے میں ہیں جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، وہ آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، اور ان کی جانب سے رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان متوقع ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

Leave a reply