لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے متعلق کتاب لکھنے والی اداکارہ ہاجرہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی دہرے معیار کے مالک ہیں، میری اُن سے دوستی پلس تھی۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی و میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دہرے معیار کے مالک ہیں، میری اُن سے دوستی پلس تھی چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، میں نے اس کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا سب سچ لکھا اُس کے ثبوت موجود ہیں اور میں ہر لکھی گئی بات کا دفاع کرسکتی ہوں-
حماس کیجانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا،اسرائیلی صحافی
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حاجرہ پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے میری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی، دوسری ملاقات فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی، میں چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات پرپرجوش اور گھبراہٹ کا شکار تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری اُن سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا حلقہ احباب متاثرکن نہیں تھا، میں نے دیکھا چیئرمین پی ٹی آئی منشیات استعمال کرتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی سےاختلافات کی وجہ منشیات نہیں کچھ اورتھی، اللہ تعالیٰ نےچیئرمین پی ٹی آئی کو اتنا نوازا شاید وہ اس کے قابل نہیں تھے-
واضح رہے کہ اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی نے اپنی سوانح حیات ’Where the opium grows, surviving Pakistan as a woman, an Actress and knowing Imran Khan‘سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں بتایا یہ کتاب ایک بائیوگرافی ہے جو 2014 میں لکھی تھی جب وہ شوبز چھوڑ کر لندن چلی گئی تھیں۔
اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہ تھا کہ عمران خان کو نجی طور پر جاننا میرے لیے ایک سیاہ اور خوفناک تجربہ تھا اور انہیں اس وقت جاننے کی وجہ سے میرا کیرئیر شدید مشکلات کا شکار ہوا، بہت سے لوگوں کے کیرئیر اس انسان کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ اپنے والد کا تعارف کرانے پر شرمندگی ہے عمران خان عوامی طور پر نامور کرکٹر اور قومی ہیرو ہیں اور ان کے حامی انہیں مسیحا قرار دیتے ہیں تاہم ذاتی زندگی میں وہ بہت مختلف ہیں حامیوں کی طرف سے ان کا ایک مسیحا کا امیج بنانا بہت خوفناک ہے۔
پانیزئی کا کہنا تھا کہ کتاب 2014 میں عمران خان کے اقتدار میں آنے کے کئی سال پہلے کسی سیاسی ایجنڈے کے بغیر لکھی تب مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ وزیراعظم بن جائیگا اور بدقسمتی سے کتنا بڑا حادثہ ثابت ہوا، عمران خان کو جاننا ان کیلئے مشکلات کا سبب بنا جب وہ واپس آئیں تو ان کے لوگوں نے میرے سوشل میڈیا کو ہیک کر لیا۔
یو اے ای اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع ہو گا، …
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ معاملات کی پیشگوئی کی تھی، ان دنوں میں بہت پریشان اور کنفیوز تھی یہ کتاب بنیادی طور پر ایک کتھارسس تھی وہ اپنے اندر کے غصے اور غبار کو کہیں نکالنا چاہتی تھیں تب انہیں احساس ہوا کہ انہیں کتاب لکھنی چاہیے۔
اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب کتاب شائع ہوئی تو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں خاموشی سے کام پر آتی جاتی تھی، بے ہودہ ڈراموں میں برے لوگوں کے ساتھ عجیب سے کردار نبھاتی رہی میرا کیرئیر تباہ ہو گیا میں پہلی انسان تو نہیں ہوں جو یہ بات کر رہی ہوں روز کوئی نہ کوئی ٹی وی پر بیٹھا کچھ کہہ رہا ہوتا ہے کیا سب لوگ ہی جھوٹ بول رہے ہیں کیا سب کی باتیں بے معنی ہیں کیا سب لوگ ڈرے ہوئے ہیں؟ جو آج کا پاکستان ہے میں تو 9 سال پہلے اس کا حصہ نہیں تھی جو آج ہو رہا ہے میں ایک معمولی سی اداکارہ ہو کر کیوں سچ بول رہی ہوں۔