حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد "کوچی”کا بیان سامنے آ گیا

0
36

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد کوچی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ مجھ سےمتعلق تفتیش کریں، حکومت تحفظ فراہم کرے-

باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوچی قبیلے کے سربراہ اور تاجر نور رحمان کوچی نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 18 جون کو خیبرپختونخوا حکومت نےمیرے نام سے تھریٹ لیٹر جاری کیا اور خط میں لکھا میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتا ہوں مراد سعید نے پریس کانفرنس میں میرا نام لیا، مجھے افغانی کہا،مراد سعید نے4 نومبرکو مجھ پرالزامات لگائے کہ میں افغانی اور سرغنہ ہوں، میں مراد سعید سےکبھی نہیں ملا،میرےپاس ان کی کوئی ویڈیوزنہیں۔

پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

نور رحمان کوچی کا کہنا تھا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کوچی نام کا شخص عمران خان کوقتل کرناچاہتا ہے، مجھے جواب دیا جائےمیرے خلاف یہ تھریٹ الرٹ کس نے جاری کیا؟

کوچی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں 40 سال سےپاکستان میں رہ رہا ہوں اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور 15 بچے ہیں، میرا افغانستان میں کاروبار ہے، پاکستان کی معیشت میں کردار اداکیا مجھ سے متعلق تھریٹ لیٹرمیری فیملی کیلئےخطرہ ہےمیں تاجر ہوں، اپنے قبیلےکا سربراہ ہوں مجھے اٹھوایاگیا، تفتیش کی اور پھر گھر پر چھوڑ دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ مجھ سےمتعلق تفتیش کریں، حکومت تحفظ فراہم کرے۔

عمران خان اپنے لیے گڑھے کھود رہے ہیں ۔۔۔

واضح رہے کہ کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے 18 جون کو اپنی ٹوئٹ میں کہا تھاکہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں 14 مئی کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، اس سازش کا مجھے علم تھا، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔

اس کے بعد 15 مئی کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے ایک وعدہ لیا کہ عوام وعدہ کریں اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھ کر انصاف دلائیں گے۔ عمران خان نے اپنے قتل کی سازش سے قبل اپنی حکومت کا خاتمہ بھی ایک بیرونی و اندرونی سازش کو قرار دیا تھا۔

لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

Leave a reply