
گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ملازمت سے فارغ ہونے والے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او پولیس آفیسر کی مستعفی ہو جانے کی ویڈیو زیر گردش رہی جسے اداکار احسن محسن خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیا تھا-
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کارکنوں اور شوبز شخصیات نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پولیس آفیسر کی جرات کو سراہا اور انہیں نوکری کی پیشکش بھی کی لیکن اب اس ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری.مزید 2 کشمیری شہید
وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو ہاتھ میں واکی ٹاکی لیے کسی آفیسر سے بات کرتے سنا او دیکھا گیا جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ میں عمران خان کا حمایتی ہوں، میں نے اپنی بیلٹ اور وردی بھی جمع کروا دی ہے، میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔
تاہم اب اس وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس میں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس آفیسر ہونے کی تردید کی اور ویڈیو کو فیک قرار دے دیا۔
ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا وہ ویڈیو دراصل ایک ٹریفک پولیس سے تعلق رکھنے والے چاچا کو تنگ کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، میرے ہاتھ میں موجود واکی ٹاکی بھی ان ہی کا تھاچاچا سے میں نے عمران خان کے دھرنے میں چلنے کی درخواست کی تھی جس پر انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بینظیر کے حمایتی ہیں لہٰذا نہیں جا سکتے –
پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری
مذکورہ شکص کے مطابق جس کے بعد میں نے چاچا کے سامنے واکی ٹاکی پکڑ کر جھوٹی ایکٹنگ کی کہ میں نے ان کے سپر وائزر کو میسیج دیا ہے کہ میں چاچا گلزار ہوں، میں نے اپنی بیلٹ اور وردی بھی جمع کروا دی ہے اور میں مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، لیکن چونکہ یہ ایکٹنگ تھی تو میسیج نہیں گیا اور چاچا گھبراکر میرے پاس آئے اور مجھ سے اپنا واکی ٹاکی چھین لیا۔
شخص نے مزید بتایا کہ مجھے نہیں پتا ویڈیو جس لڑکے نے بنائی وہ کس کو بھیجی جو آگے غلط طرح سے وائرل ہوگئی، مجھے خود بھی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کا پتہ دوستوں کے ذریعے سے چلا۔
نوکری دینے اور قبول کرنے کے بارے میں سوال کے جواب میں متعلقہ شخص کا کہنا تھا کہ میں تو اس وقت بے روز گار ہوں اور اگر کسی نے مجھے نوکری کی پیشکش کی ہے تو میں ضرور نوکری کروں گا-