سابق عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں،امریکا

0
68

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں-

باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ پہلےبھی متعدد بار واضح کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے حکومت کی تبدیلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہےعمران خان کے رجیم چینج کے الزامات حقائق پرمبنی نہیں ہیں۔

چین سے مقابلے کے لیے امریکا کا بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا ان بے بنیاد پروپیگنڈے، مس انفارمیشن یا ڈس انفارمیشن کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دے گا۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن آئینی اور جمہوری اصولوں پر عمل در آمد کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہماری جماعت نے سیاسی فنڈریزنگ کی مگر جو پاکستانی پیسے دیتے ہیں ان کو غیرملکی بنا دیا گیا رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پلان بنایا ہے۔

حملہ آورامریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو اغواکرنا چاہتا تھا،پراسیکیوٹر

عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بھیجے گئے پیسے کو فارن فنڈنگ کہا جارہا ہے،2012 میں پاکستان کے رائزنگ اسٹار کا نام عارف نقوی تھا، بل گیٹس بھی عارف نقوی کے فنڈ میں پیسے دیتا تھا کرپٹ جماعتیں کبھی فنڈریزنگ نہیں کرسکتیں۔ سرٹیفکیٹ کے اوپر مجھے نا اہل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑایا جائے، پی ٹی آئی اور فوج کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سب سے زیادہ کہتے تھے کہ عمران خان فوج کی کٹھ پتلی ہے، بھارت کہتا تھا عمران خان فوجی پتلا ہے، بھارت کو تکلیف تھی کہ فوج اورحکومت ایک پیج پر ہے رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، آج یہ بتایا جارہا ہے کہ ہم فوج مخالف ہیں اور یہ لوگ محب وطن ہیں ایک پارٹی جو پورے پاکستان سے ووٹ لے کر اقتدار میں تھی، اگر ایسی پارٹی کو فوج کے لڑوایا گیا تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔

ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی

Leave a reply