عمران خان کا سیلاب زدگان کیلئے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان

0
28

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک اور ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کیا۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب سے دیا گیا سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ کا چیک


انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے ٹیلی تھون کی تھی جس میں ہم نے 10 ارب روپے اکٹھے کئے تھے اور بہت سے لوگ رہ گئے تھے اب ہماری کوشش ہے کہ جو لوگ پہلے ٹیلی تھون میں حصہ نہیں لے سکے وہ حصہ لیں بڑے لوگ تھے جو ہماری کالز کا انتظار کر رہے تھے جنہوں نے بعد میں کہا تھا کہ ہماری کالز کیوں نہیں ہوئیں- ہم پھر سے تین گھنٹے کا ٹیلی تھون کریں گے-

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 افراد جاں بحق

18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے تیسرا ٹیلی تھون کیا جائے گا۔ یہ ٹیلی تھون 3 گھنٹے پر مشتمل ہو گا اور اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں جن کی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔

اقوام متحدہ کا پاکستان میں 5 ہزار گلیشیئرز کی میپنگ کروانے کا فیصلہ

Leave a reply