جج دھمکی کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

0
35

اسلام آباد :جج دھمکی کیس،اسام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا-

باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ تحریر کیا،جس میں کہا گیا کہ 7اکتوبر تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے،عمران خان7 اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوں-

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکمنامے کے مطابق 7اکتوبر کو اس عدالت کا فیصلہ غیر موثر ہو جائے گا، کی جاتی ہے-

تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ وکیل کےمطابق مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس وارنٹ جاری کیے،وکیل کے مطابق عمران خان کیس کی پیروی کیلیے تیار ہیں،وکیل کے مطابق اس کیس میں لگی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں-

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے-

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے عمران خان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر تے ہوئے عمران خان کو جمعہ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کا حکم دیا-

عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر،چھٹی کے روز عدالت کھل گئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی،عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے عمران خان کی جانب سے بائیو میٹرک سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کے خلاف ابتدائی طور پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا،ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کیں تو کیس منتقل ہو گیا،انسداد دہشتگردی عدالت سے کیس منتقل ہونے پر ضمانت بھی مسترد ہو گئی،سیاسی مخالف حکومت نے بدنیتی کے تحت جھوٹا مقدمہ بنایا-

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کا مقصد عمران خان کو گرفتار کر کے پرامن سیاسی تحریک کو روکنا ہے-

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ لگتا ہے انہیں کسی نے اقتدار کی کرسی نہیں گرم توے پر بٹھا دیا ہے، مریم کے سرپرست تڑپ رہے ہیں، کوئی ایک ایسا جرم نہیں جہاں ان لوگوں نے کوئی پرچہ نہ کٹوایا ہو،ایک مسڈ کال جاتی ہے تو پورا پاکستان کھڑا ہوجاتا ہے، کل بھی یہی ہوا-

بابر اعوان نے کہا کہ یہ وہ کیس ہے جس میں ہم نے پہلے ہی ضمانت لی ہوئی تھی،عمران خان کی گرفتاری کیلئے کل شام سے بہت سی کوشش کی گئی، یہ حکومت ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتی ہے-

حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، احتجاج پانچویں روز میں داخل

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کےکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Leave a reply