عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ والا خط کس نے لکھا؟ پی ٹی آئی کے ناراض رکن کا بڑا انکشاف

0
44

وزیراعظم کی جانب سے سکیورٹی تھریٹ والےخط کے انکشاف کے بعد جہاں اپوزیشن کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے وہیں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط بخاری نے کہا کہ آنے والے پیر کو عمران خان بنی گالہ بیٹھے ہوں گے اور ہمارا کردار ان کے خلاف ہوگا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے اور کوئی واپس نہیں آئے گا، یہ خوش فہمی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

بریکنگ،ق لیگ میں پھوٹ، طارق بشیر چیمہ وفاقی کابینہ سے مستعفیٰ

وزیراعظم کی جانب سے سکیورٹی تھریٹ والےخط کے انکشاف کے حوالے سے باسط بخاری نے کہا کہ ایک لیٹر یورپی یونین کا ہے، جو انہوں نے ہر ملک کے وزیراعظم کو لکھا ہے جو کہ معمول کا خط ہے، اس کو ہائی لائٹ کردیا ،یہ اسلام کو سیاست میں کیوں لا رہے ہیں؟ کیونکہ ان کو پتا ہے گیم چلی گئی ہے۔

پرویز الٰہی سے متعلق سوال پر رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاست میں کوئی بھی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، کل تک سب کچھ کلیئر ہو جائے گا۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان سکیورٹی تھریٹ والا خط اپوزیشن کو دکھائیں ہم سب مل کر اس دھمکی کا مقابلہ کریں گے۔

مریم ابواوربھائی سےپوچھیں کہ پاکستان کےکس کس دشمن سےچُھپ کرملتےہیں:ثبوت…

احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی کہ وہ سکیورٹی تھریٹ والا خط اپوزیشن کو دکھائیں تو اپوزیشن ریاست کو دی گئی دھمکی کا مل کر مقابلہ کرے گی۔

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نےکہا تھا کہ ہم حکومت سنبھالتے ہی پہلا آرڈر خط سامنے لانےکا کریں گے اور عالمی سازش کے الزام کی تحقیقات کرائیں گے۔

دریں اثنا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو خط پارلیمنٹ میں لانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

سینہ چاک کردوں تویہ پاکستان کی حزب مخالف جماعتیں منہ دکھانےکےقابل نہ رہیں:شاہ…

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور میرے پاس خط موجود ہے جو اس کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے باہر سے کن کن جگہوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر ہمیں دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس جو خط ہے وہ ثبوت ہے۔

بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے…

اس کے بعد وزیراعظم نے خط لہرا کر عوام کو دکھایا پھر جیب میں ڈال لیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا مالہی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ملک کی عسکری قیادت اور وزارت خارجہ کو علم ہے مختلف ممالک سے نازک قسم کے معاملات ہیں اس لیے نام نہیں لے سکتے ہیں۔

میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا،شیخ رشید

Leave a reply