لاہور:سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن کی زیرِسربراہی لاہور ہائی کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کل بروزمنگل 21 مارچ کوسماعت کرےگا بینچ کےدیگرارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس جواد حسن ،جسٹس شاہد کریم اورجسٹس شہرام سرور شامل ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کوئٹہ پہنچ گئے،کیسز کی سماعت شروع
واضح رہے کہ رواں برس 4 جنوری کو عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے الیکشن ٹربیونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر کسی رکن اسمبلی کو نااہل نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب
درخواست میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے دور رکھنے کےلیےنوٹس جاری کیا گیا آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت عمران خان کو کہیں بھی جھوٹا قرار نہیں دیا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک نوٹس معطل کرکے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے۔