
لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام باد روانہ ہو گئے-
باغی ٹی وی : عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوگئے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہےعمران خان ممکنہ طورپر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں ضمانت سمیت 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
چئیرمین عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے روانہ
pic.twitter.com/fTUf5ScczA— PTI (@PTIofficial) March 27, 2023
کل بروز سموار عمران خان پر درج 7 مقدمات میں ہم ان کی عبوری ضمانت کروایں گے.
پچھلی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی صورت حال کے بر عکس ہم سیدھا ہائی کورٹ میں جا رہےہیں ،
تمام مقدمات میں کل ہی دائری ہو گی اور کل ہی عبوری ضمانت لیں گے .انشاءاللہ.
— Naeem Haider panjutha (@ChNaeemPanjutha) March 26, 2023
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج عمران خان پر درج 7 مقدمات میں ہم ان کی عبوری ضمانت کروایں گے، پچھلی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی صورت حال کے بر عکس ہم سیدھا ہائی کورٹ میں جا رہے ہیں تمام مقدمات میں کل ہی دائری ہو گی اور کل ہی عبوری ضمانت لیں گے۔
کل عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کر ے گی۔
عدالتی احکامات کے مطابق عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے ہے۔⏬
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 26, 2023
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سکیورٹی انتظامات کرےگی عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلےکی طرح طرزعمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق قانونی طریقہ اپنائے گی قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔
اگر ماضی کے طرز عمل کو اپنایا گیا تو اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی۔
قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 26, 2023