عمران خان مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کیخلاف درخواست دائر کردی۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد میں درج تمام مقدمات اور طلبی کے نوٹسز کی کارروائی کو معطل کیا جائے، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔
نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا،شاہد خاقان
عمران خان نےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان ، پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کیخلاف سو سے زائد مقدمات درج ہوچکے ایک ہی نوعیت کےالزام میں متعدد مقدمات کا انداراج کیا گیا، کریمنل لاء کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی متعدد مقدمات درج کیے گئے، انسدادِ دہشت گردی کے قانون کو غلط استعمال کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
سندھ کی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز،مردم شماری کے نئے اعداد و شمار جاری
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور حراست میں رکھا گیا ، متعدد کارکن تاحال غائب ہیں مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے اسلام آباد میں گرفتار کارکنوں اور لاپتہ کرنےکو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے عدالت کارکنان کی جبری گمشدگی اور گرفتاری سے روکے اور ایک ہی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے-