مزید دیکھیں

مقبول

گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا

رحیم یارخان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج...

سانحہ جعفر ایکسپریس،اپوزیشن اتحاد کا بھی اے پی سی بلانےکا اعلان

تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس کے...

وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

عصر حاضر میں انٹرنیٹ زندگی کی تقریباً ضرورت...

لاہور میں لڑکی چھیڑنے سے منع کرنے پرامیر زادے نےگولیاں چلا دیں

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کیفے میں فائرنگ...

بانی پی ٹی آئی نےملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے،بلاول بھٹو

میونخ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اور اس مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

باغی ٹی وی : جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں سنجیدہ فیصلے کرنا ہوں گے،بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، انہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، کیونکہ ہم صرف اتحاد کے ذریعے ہی دہشت گردوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، لیکن پاکستان اپنے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کر رہا۔

سعودی عرب اور امارات سمیت 11 ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ

انہوں نے فرانس میں ہونے والی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں دنیا بھر کے ممالک نے شرکت کی، مگر پاکستان کہیں نظر نہیں آیا مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی ومعاشی استحکام ودیگرمسائل پرغورکی ضرورت ہے-

پانچ سالوں میں 28 لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے، مزید خواہشمند

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاست دان بھی اپنے کردار کی حدود میں رہیں، عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا اور اب پاکستان کو عمران خان کی ان کی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔

لاہور بورڈ ، میٹرک کے امتحان کے نگران کمپیوٹر مقرر کرے گا