عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں،زاہد خان

0
30

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

باغی ٹی وی : سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں سوشل میڈیا پر سیلاب سے تباہیوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں ایسے ہیسوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کوہستان میں 5 افراد کو سیلاب میں پھنسے دیکھا جاسکتا ہے۔

جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پے محمود خان اور سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے متاثرہ علاقوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر دورہ کیا- جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے-

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ کوہستان میں 5 دوستوں کے ڈوبنے کی ویڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، جو کئی گھنٹے مدد کے منتظر رہے لیکن نااہل صوبائی حکومت بے خبر رہی۔

زاہد خان نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں اور لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں، عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے کی خبریں چلوائیں۔

انہوں نے کہا عمران خان کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی بجائے ان پانچ بھائیوں کو ریسکیو کرنا چاہیے تھا، واقعے کا مقدمہ عمران خان اور محمود خان کے خلاف درج کیا جائے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نےکہا کہ کوہستان میں 5 افراد سیلابی ریلے میں 4 گھنٹے زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہے، درخواست کے باوجود صوبائی حکومت ایک ہیلی کاپٹر پشاور سے نہ بھیج سکی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت، ریسکیو 1122 سمیت دیگر سرکاری ادارے کہاں ہیں؟ انہوں نے پوچھا کہ نوجوانوں کو کئی گھنٹوں میں درخواست کے باوجود کیوں نہیں بچایا؟

اس دل خراش واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ریسکیو نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں سیلاب اوربارشوں سے مزید 45 افراد جاںبحق


دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اور کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان نے ٹانک اور ڈی آئی خان سمیت کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا دورے کے دوران عمران خان اور محمود خان نے متاثرہ اضلاع اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا-

عمران خان نے میڈیا سے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، لیکن عملی طور پر انہی آفت زدہ لوگوں نے سابق وزیراعظم اور کے پی کے چیف ایگزیکٹو کے ڈی آئی خان اور ٹانک کی آمد پر احتجاج کیا اور اسے ان کے لیے غیر نتیجہ خیز قرار دیا۔

سیلاب متاثرین میں سے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان اور محمود خان نے ان سے ملنے کی زحمت نہیں کی اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کی بدترین صورتحال کے باعث ان کے مسائل اور پریشانیوں کو بھی نہیں سنا سانحہ سے متاثرہ خاندانوں نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے رویے پربھی احتجاج کیا۔

سوات،کالام ،اور بحرین میں سیلابی ریلا راستے میں آنے والی ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا

Leave a reply