عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی رپورٹ تیار کر لی۔
باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبلری فیصل آباد کی 2 بسوں کے شیشے توڑے گئے، چکوال پولیس کی بس کا سائیڈ شیشہ توڑا گیا، اسلام آباد پولیس کی 12 گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …
سکیورٹی ڈویژن کی 2 پک اپ، جیمر والی لینڈ کروزر کو نقصان پہنچایا گیا، قیدیوں کی تین وینز کے دروازے اور فرنٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا گیا، 2 پک اپ، 2 موٹرسائیکل اور ایک کار کو جلا کر راکھ کر دیا گیا، اے پی سی کے سائیڈ شیشے کو توڑا گیا اور حفاظتی جالیاں توڑی گئیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس، ایف سی پر پٹرول بموں سے چاروں اطراف سے حملے کئے گئے اور ٹیئر گیس شیلنگ کی گئی جن کے خول پولیس نے جمع کرلئے ہیں جن کی شناخت بھی کروائی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نےیہ شیل کہاں سے حاصل کیے یا پھر یہ افغانستان سے اسمگل شدہ ہیں؟
دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک سے برآمد ہونے والے اسلحے کی باقاعدہ تفتیش کی جائے گی،جن لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، گاڑیاں توڑیں ان کے خلاف ایکشن ہونا تھا، سرچ آپریشن سے متعلق عمران کشور نے پی ٹی آئی کی قیادت کو بتادیا تھا، آج کے دن ہمارے پاس وقت تھا ہمیں پتا تھا آج مزاحمت کم ہوگی۔
نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ گرفتار افراد کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، دیکھا جائے گا کون ہے کس شہر سے ہے، زیادہ تر وہ افراد ہیں جن کی ویڈیوز میں نشاندہی ہوچکی ہےعمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ اور پیٹرول بم برآمد کیے گئے، برآمد اسلحہ سے متعلق باقاعدہ تفتیش کی جائے گی-
عمران خان واپس زمان پارک لاہور پہنچ گئے
عامر میر نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں سرچ وارنٹ دکھانے کے باوجود گھر میں جانے نہیں دیا گیا، پولیس کا اب تک یہ مطالبہ ہے کہ گھر کے اندر جانے دیا جائے پولیس اب تک زمان پارک میں موجود ہے ان کو گھر کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ زمان پارک پر حق وہاں کے مکینوں کا بھی ہے، صرف ایک شخص کا حق نہیں، زمان پارک کو نو گو ایریا بنایا گیا تھا، وہاں روز سیکڑوں افراد کی موجودگی ہوتی تھی جب بھی زمان پارک کو نوگو ایریا بنانے کی کوشش ہوگی آپریشن کیا جائے گا۔