اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال
اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال شہر قائد کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے دھرنے کی قیادت پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کر رہے ہیں، دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہماری بات سن رہی ہے سندھ کے حوالے سے جو عدالتی فیصلہ آیا کیا وہ نافذ ہوگا؟ وزیراعلیٰ ہاؤس سے اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،نظرثانی پر سماعت ہوگی، درخواست مسترد ہوگی تو قانون سازی ہوگی،وسائل یوسیز اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر منتقل ہونے چاہئیں،بلدیاتی حکومتوں کو تیسرا ستون تصور کرنے تک نظام نہیں چلے گا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہی باتیں شامل ہیں جو پی ایس پی نے پیپلزپارٹی کو دستاویزی شکل میں دی تھیں، پاکستان اب ایسے نہیں چلے گا جیسے سابقہ حکمران چلاتے رہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوا عدالتی فیصلے پر کب عمل ہوگا کچھ پتہ نہیں، کراچی کے مختلف تاجر ایسوسی ایشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے میں شرکت کی،تاجر برادری کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا،چئیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائمخانی … اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں