ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف

0
22

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیہ کے مطابق ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق مشاورتی عمل کا حصہ تھی وزیراعظم آفس کو ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق وزرات دفاع نے فہرست ارسال کی،حتمی مشاورت وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ہوئی،تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے نام کی منظوری دی گئی نئے ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021 سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے وزیراعظم عمران خان نے تمام نامزد افسروں کا انٹرویو کیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹفکیشن وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے جاری کیا ہے، نوٹفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا ہے نئے ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021 کو چارج سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے

قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ کر دیا گیا ہے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا،لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے،

21 اکتوبر کو شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ,آئی ایس پی آر نے 6 اکتوبر کو فوج میں اعلیٰ عہدوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا ان اعلان کردہ عہدوں میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری بھی شامل تھی

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تعینات تھے، وہ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ بھی کی، وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یو کے سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے ایشیا پیسفک سینٹر برائے سیکیورٹی اسٹڈیز ہونولولو سے ڈگری لی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے۔ ان کے پیش رو آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

پاکستان بین الاقوامی سیاحت، کھیل اورکاروباری سرگرمیوں کے لئے محفوظ ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

Leave a reply