عید کے دنوں میں عمران خان کو گرفتاری کا ڈر

0
9
imran khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیشی کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : عدالت میں پیشی کے لئے سیکیورٹی اسکواڈ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچا ایلیٹ فورس کی 3 گاڑیاں، ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی زمان پارک پہنچائی گئی جو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران عمران خان کی سیکیورٹی کا حصہ تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خود پر ملک بھر میں درج مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سےرجوع کیا تھا لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروئی روکنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی -درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کررہا ہے،دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف نئے مقدمات درج ہو رہے ہیں، ریاست کی مشینری کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے عمران خان کے خلاف 140 سے زائد مقدمات ہیں عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، پولیس کو عدالت میں آ کر بتانا چاہیے کہ کیا گرفتاری ضروری ہے۔ عمران خان کی حاضری ضروری نہیں مگر وہ پیش ہوئے،عمران خان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج ہو رہے ہیں سیاسی بنیادوں پر عمران خان کے خلاف مقدمات درج ہو رہے ہیں عمران خان کے خلاف مقدمات کی آڑ میں گھر پر چھاپے مار کر ہراساں کیا جاتا ہے ، وکیل عمران خان عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں عدالت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر خاموش تماشاٸی نہیں رہ سکتیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کے بعد اب ذاتی نوعیت کے مقدمات درج ہورہے ہیں

سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات میں مدعی پولیس ہے پولیس اسٹیشنز کوسیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے قانون کے مطابق گرفتاری کےلیے وجوہات کا بتانا ضروری ہوتا ہے، اتنے زیادہ مقدمات کو فیس کرنا ممکن نہیں ہے، کل عمران خان نے 9 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد پیش ہونا ہے رمضان کا مہینہ مکمل ہو رہا ہے پھرعید ہےاور عدالتیں بند ہوں گی، اطلاعات ہیں کہ آخری عشرے اور عید کے قریب زمان پارک میں آپریشن ہو سکتا ہے-

بعد ازاں عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میری اطلاع کے مطابق عید کی چھٹیوں میں میرے گھر پر پھر آپریشن کرنا ہے مجھے خوف یہ ہے کہ اگر آپریشن ہوگا تو خون خرابہ ہوگا۔ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے ۔یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں عدالت سے گزارش ہے کہ عید کے دنوں میں میرے گھر کا محاصرہ کرنے سے روکا جائے۔ علی زیدی کے ساتھ بھی ایسا ہوا اسے پکڑ لیا گیا، یہ مجھے صرف جیل میں نہیں ڈالنا چاہ رہے یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں، پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا، پلیز آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں۔

عمران خان کیس کی سماعت ،عدالت نے معاملہ فل بنچ کو بھجوا دیا ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت لارجر بنچ کرے ،عدالت نے کیس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دہا

 سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو لیک

علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

 سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

 ڈاکٹر یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک

Leave a reply