علاقائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کا بل،قائمہ کمیٹی میں بڑا فیصلہ ہوگیا

0
32

علاقائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کا بل،قائمہ کمیٹی میں بڑا فیصلہ ہوگیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا

کمیٹی برائے قانون و انصاف نے علاقائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کے ترمیمی بل مسترد کر دیا ،بل کی مخالفت میں10 اور حمایت میں 3 ووٹ آئے ،محمود بشیر ورک اور ثنا اللہ مستی خیل نے علاقائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کے ترمیمی بل کی مخالفت کی

محمود بشیر ورک کا کہنا تھا کہ اردو زبان سے پاکستان کے کسی بھی کونے میں اظہار کر سکتے ہیں،پاکستان کو تقسیم نہ ہونے دیا جائے اسے ایک ہی رہنے دیا جائے،نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ہم محب وطن تو بنتے ہیں مگر ہم نے اردو زبان کے لیے کچھ نہیں کیا ،ہمارے اداروں میں انگریزی زبان کو بطور آفیشل زبان استعمال کیا جا رہا ہے،

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

حسین طارق کا کہنا تھا کہ کھیل داس کوہستانی نے وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے علاقائی زبانوں کا ترمیمی بل پیش کیا، ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ ماضی میں زبانوں کی بنیاد پر پاکستان کو تقسیم کیا جاتا رہا،زبانوں کی بنیاد پر تقسیم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

Leave a reply