fbpx

علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے روسی سفیر معترف

علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے روسی سفیر معترف

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سے اسلام آباد میں روسی سفیر ڈنیلا گانیچ کی ورچول ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسی کے امور، افغان صورتحال اور دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہترتعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے، دونوں ممالک میں اعلی سطح پر رابطے برقرار ہیں جو کہ خوش آئند ہے،حال ہی میں وزیراعظم عمران خان اور صدر پوٹن کے مابین افغانستان سمیت باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے معنی خیز ٹیلی فونک گفتگو ہوئی،فریقین نے سینیٹ آف پاکستان اور کونسل آف دی فیڈریشن کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا، موسمیاتی تبدیلی، غربت ، انسانی حقوق جیسے چیلجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پرزوردیا

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام کیلئے روسی ویکسین سپوٹنک روسی حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے،دونوں ممالک آئی پی یو اور اے پی اے کے ممبرہیں،دونوں ممالک کو اس قسم کے فورمز پرعالمی خوشحالی اور پرامن ،مستقبل کیلئے کام کرنا چاہئے پاکستان ،پاک سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہےمنصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے تکنیکی کمیٹی کی باقاعدگی سے اجلاس ہو رہے ہیں،پاکستان اور روس کے پاس باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کیلئے جے سی سی، جوائنٹ ورکنگ گروپ آن انرجی کوآپریشن، انسداد دہشت گردی کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ جیسے ادارہ جاتی میکینزم موجود ہے،

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

ورچول میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ رواں سال باہمی تجارت کا حجم 780 ملین ڈالرز تک جا پہنچا ہے جو کہ خوش آئند ہے،باہمی تجارت کو مزید فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنے کی صرورت ہے،ریلوے، ٹرانسپورٹ، معدنیات، پاور جنریشن، آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین اشتراک تسلی بخش ہے ، معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے انٹر گورنمنٹل کمیشن ایک مفید ادارہ جاتی میکینزم ہے،امید ہے نومبر 2021 میں پاک-روس انٹرگورنمنٹل کمیشن کا ماسکو میں ہونے والا اجلاس معنی خیز ہوگا،

روسی سفیرکا کہنا تھا کہ روس نے انسداد دہشت گردی پر جوائنٹ ورکنگ گروپ کا نواں اجلاس نومبر کے آخر میں ماسکو میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے،روسی سفیر نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام اہم کثیرالجہتی مسائل پر دونوں ممالک کا یکساں موقف رہا ہے،دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ممالک کو پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے