التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت مل گئی

0
37

بھارتی سپریم کورٹ نے التجا جاوید کو اپنی ماں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا اپنی ماں سے ذاتی طور پر ملاقات کر سکتی ہیں۔
جموں و کشمیر:محبوبہ کی بیٹی بھی بھارت کے نشانے پر
التجا جاوید نے ماں سے ملاقات کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ستمبر کو درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ افسران کو ہدایت دی جائے تاکہ وہ اپنی ماں سے ملاقات کر سکیں۔

التجا جاوید نے مزید لکھا تھا کہ اپنی ماں کی صحت کے حوالے وہ بہت فکر مند ہیں کیونکہ ان سے گزشتہ ایک مہینے سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی بھارت نواز سیاست دان بھی گرفتار یانظر بند ہیں۔ان میں سے ابھی تک کسی کورہا نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں التجا جاوید نے ایک آڈیو پیغام میںکہا تھا، ”مجھے بھی حراست میں لیا گیا ہے، اور دھمکی دی گئی ہے کہ اگر میں نے میڈیا سے بات کی تو انجام بھگتنے ہوں گے۔ میرے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے اور لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔‘ ‘

Leave a reply