حامد خان صاحب بے بنیاد الزامات سے گریز کریں، جسٹس عمر عطا بندیال

0
34
سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پیپلز پارٹی،جے یو آئی کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

وکیل حامد خان نے شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنسز کی تفصیل پیش کردی ،وکیل نے کہا کہ پہلے ریفرنس میں سرکاری رہائش پر حد سے زیادہ اخراجات کا الزام لگایا گیا پہلے ریفرنس پر 16 جولائی 2016 کو شوکاز جاری ہوا21جولائی 2018 کو پہلے ریفرنس پر کونسل نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، 31جولائی کو تقریر والے معاملہ پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،فیض آباد دھرنا کیس کے حکمناموں پر موکل کیخلاف دو ریفرنس دائر ہوئے،یہ وہ تما کڑیاں ہے جو ریکارڈ پر لانی ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حامد خان صاحب بے بنیاد الزامات سے گریز کریں،

قبل ازیں گزشتہ روز کی سماعت میں جسٹس مظہر عالم خیل نے استفسار کیا صرف شوکت عزیز صدیقی کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا گیا؟ جس پر وکیل حامد خان نے بتایا شوکت صدیقی ایک ادارے کوتنگ کرتے تھےاس لیے ٹارگٹ کیا گیا ،جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں آج ہی اپنے دلائل مکمل کر لیں،وکیل صدیقی حامد خان نےعدالت میں جواب دیا کہ آج دلائل مکمل کرنا ناممکن ہے، 6 ماہ بعد میرا کیس لگایا گیا ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ چھ ماہ کے دوران ہم نے بھی بہت سے اہم مقدمات سنے،16ہزار ملازمین برطرف ہوئے انکا اہم کیس ہم سن رہے ہیں،شوکت عزیز صدیقی روسٹرم پر آگئے ،شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتا تو کیا ہوتا اس وقت کے ادارے کے سربراہ ثاقب نثار میری گردن کے پیچھے تھے ،اس کے بعد آپ مجھے پھانسی دیں گے تو دے دیں،23سال وکیل، 7 سال جج اور 3 سال بطور سائل ہو گئے ہیں، میں اس نظام کو بہت اچھے سے سمجھتا ہوں،

جسٹس عمر عطا بندیال نے شوکت عزیز صدیقی پر اظہار برہمی کیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دانستہ خاموشی اختیار کی ہے، جب آپ کے موکل نے عدالت کی تضحیک کی تو آپ خاموش رہے،جس طرح آپ کے موکل پھٹ پڑے یہ ہر لحاظ سے غیر اخلاقی ہے، آپ نے شوکت عزیز صدیقی کی خاموش رہ کر حوصلہ افزائی کی، وکیل حامد خان نے کہا کہ معذرت کرتا ہوں جذبات اکثر آڑے آجاتے ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جذبات کی یہاں کوئی جگہ نہیں، ہمیں یہ انداز پسند نہیں آیا، آپ اپنے موکل کو اجازت دیتے رہے کہ وہ عدالت کی تضحیک کرتے رہیں آپ اپنے موکل کو سمجھائیں کہ جب ان کے وکیل موجود ہیں تو وہ بات نہ کریں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل دن ایک بجے تک ملتوی کردی

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

سابق جج شوکت عزیز صدیقی ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس گلزار احمد کو خط لکھ دیا

شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست 28 اپریل کو سپریم کورٹ میں دائر کی تھی،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے،

اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Leave a reply