پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے کیریئر کے اہم موڑ پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ فیصلہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔”عماد وسیم نے مزید لکھا کہ وہ اب ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنے کرکٹ کی سفر کو جاری رکھیں گے، لیکن انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لئے مزید کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے پر مکمل طور پر راضی ہیں اور مستقبل میں اپنے کرکٹ کیریئر کو نئے زاویے سے دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔
To all fans & supporters:
After much thought and reflection, I have decided to retire from international cricket. Representing Pakistan on the world stage has been the greatest honor of my life, and every moment wearing the green jersey has been unforgettable.Your unwavering…
— Imad Wasim (@simadwasim) December 13, 2024
یاد رہے کہ عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کیا تھا، تاہم اس سے قبل انہوں نے ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا اور مزید عالمی کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
عماد وسیم کا کرکٹ کی دنیا میں نمایاں کردار رہا ہے، خاص طور پر محدود اوورز کی کرکٹ میں، جہاں انہوں نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے پاکستان کے لیے متعدد اہم میچز جیتے۔ انہوں نے 2015 میں پاکستان کی نمائندگی شروع کی تھی اور اس کے بعد سے کئی اہم مواقع پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈرز میں سے ایک رہے، جنہوں نے اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔عماد وسیم نے متعدد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کی تفصیلات
وزیراعظم کا زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر کو بند کرنے کا حکم