نیازی کا عوام کے سامنے ایمانداری کا ڈھونگ مزید نہیں چل سکتا، شرجیل میمن

sharjeel

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا منصوبہ نیب کے ذریعے ملک پر اپنی حاکمیت قائم کرنے کا تھا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا اور ملک میں آئین و قانون کی خلاف ورزی کی۔شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات ایک بہت بڑی چارج شیٹ ہیں، اور وہ عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا، "آپ چور ہو، عوام کو اب مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔” شرجیل میمن نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے رہنما فرح گوگی، مالم جبہ، اور کے پی بی آر ٹی کیسز کا دفاع کر سکتے ہیں؟ ان کیسز میں سنگین الزامات ہیں اور عوام کو ان کی حقیقت سمجھنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو آنکھیں کھولنی ہوںگی کیونکہ ایمانداری کا جو ڈھونگ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے رچایا ہے، وہ مزید نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں کے جھوٹ اور کرپشن کا پردہ فاش ہوچکا ہے اور اب عوام کی آگاہی کی ضرورت ہے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرپشن کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی میں ان کا کردار اور ایمانداری ثابت ہوچکی ہے۔

44 تارکین وطن کی شہادت حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

1980 کی دہائی میں ساحل پرلی گئی تصویر،40 برس بعد3 بہنوں نے دوبارہ بنا لی

Comments are closed.