آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا. سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرض نہیں دیں گے، جس سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف عمران خان نے دھکیلا، عمران خان آج بھی ملک کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کچھ فیصلوں پر مریم نواز کی مداخلت پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’میری بہن مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے، وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں. انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ معاشی استحکام کے لیے امیروں پر ہر صورت ٹیکس لگایا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ جون تک ادائیگیوں کا بندوبست کرلیا ہے . سعودی عرب اور چین سے مثبت گفتگو ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلیے تمام معاملات پورے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلیے تمام معاملات پورے ہیں، جون تک ادائیگیوں کا بندوبست کرلیا ہے جبکہ سعودی عرب اور چین سے بھی مثبت گفتگو ہوئی ہے، روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی ہے۔
امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پالیسی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں تو انہیں بڑھائیں گے بھی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے والا معاہدہ ماضی کا ہے جسے پورا کرنا ہوگا.