آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے،شہباز شریف

0
26

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے،شہباز شریف

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی پہلے کردی، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ‏آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے، یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟ تین سال آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری اور عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا اور نتیجہ صفر؟ ‏بجلی گیس پیٹرول آٹا اور چینی کی قیمت اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے ‏وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے۔ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے‏ حکومت اپنی نااہلی کے نتیجے مایوسی وانتشار پھیلارہی ہے،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ریاست اور شہریوں کے درمیان رشتے کو کمزور کر رہی ہے، یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہے، اکمران ٹولے کی بےحسی پر مبنی پالیسیوں کے سنگین مضمرات پریشان کن ہیں،

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے واشنگٹن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ شوکت ترین نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم عام آدمی کی بہتری اور آسانی کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت معاشی پسماندہ طبقے کر اوپر اٹھانے کی سوچ کے ساتھ سود سے پاک قرضہ سکیم بھی لا رہی ہے

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

Leave a reply