آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی جنوری میں ہی ہوجائے گا. شہباز شریف

0
41
ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب،وزیراعظم تھے مہمان خصوصی

آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی جنوری میں ہی ہوجائے گا. شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف ) سے اسی ماہ معاہدہ ہو جائے گا، جس کے بعد ملک مشکل حالات سے نکل آئے گا۔ اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ گرین لائن ٹرین کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا، بد قسمتی سے گزشتہ دور حکومت میں کئی منصوبے دم توڑ گئے، آج گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے بڑی محنت سے ریلوے کو بہتر کیا تھا، ریلوے کو دیگر اداروں کی طرح مشکلات کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، جلد ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، اتحادی حکومت دن رات بہتری کیلئے کوشاں ہے، مشکلات کا سامنا کرنے والی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن ایکسچینج ریزرو کو دیکھ کر امپورٹ کی فوقیت کے لحاظ سے فہرست تیار کی ہے،امپورٹ میں کس کوفوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے، اس میں کھانے پینے کی اشیا اورادویات سمیت دیگر چیزیں فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کب تک دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے؟ سفر مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں لیکن شرط ہے قربانی اور ایثار سے کام لینا ہوگا اور دن رات محنت کرنا ہوگیا، یہ ملک خداداد آگے بڑھے گا۔

Leave a reply

Slot Malaysia Sbobet88 Demo Slot Daftar Server Luar Daftar Server Thailand Sbobet88 Daftar Server thailand Daftar Server jepang Daftar Server myanmar Daftar Server Thailand Akun Pro Myanmar Akun Pro Jepang Akun Pro Rusia Situs Luar Negeri Slot Server Pagcor Slot Bonanza Slot Server Macau PGSlot Slot Server Kamboja Slot Server Myanmar PG Slot Slot Demo Pragmatic Slot Server Thailand Link Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand Slot Server Luar Slot Server Luar Slot Server Thailand PGSlot Slot Zeus Akun Pro Jepang Slot Server Kamboja Akun Pro Peru Slot Server Kamboja Slot Server Korea Slot Server Luar Slot Server Kamboja