برطانوی وزیر صحت کی سیکریٹری سے غیر اخلاقی حرکات:استعفیٰ دینا پڑگیا

0
36

لندن:برطانوی وزیر صحت کی سیکریٹری سے غیر اخلاقی حرکات:استعفیٰ دینا پڑگیا،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کی سیکریٹری جینا کولاڈ اینجیلیو سے غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو لیک ہوگئی۔جس کی وجہ سے سخت دباو کےبعد ان کواپنے عہدے سے مستعفیٰ‌ ہونا پڑگیاہے

یاد رہے کہ اس سے پہلے غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کو ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا تھا ، اپوزیشن نے وزیر صحت کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی وزیر صحت نے غیر اخلاقی حرکات پر تو نہیں البتہ سماجی فاصلے کی پابندی توڑنے پر معافی مانگ لی تھی ۔رپورٹ کے مطابق میٹ ہینکاک کی ویڈیو سامنے آنے پر ان کی اہلیہ گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔

اس سے پہلے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میٹ ہینکاک کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی معافی قبول کرلی اور انہیں وزارت سے ہٹانے پر انکار کردیا تھا تاہم عوامی دباو پراستعفٰی دینا پڑگیا

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر وائٹ ہال میں ان کے محکمے کے اندر لی گئی تھی اور اس وقت کام کی جگہوں پر دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا قانون نافذ تھا۔

واضح رہے کہ 42 سالہ میٹ ہینکاک اپنی اہلیہ مارتھا سے 15 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں، 43 سالہ جینا کولاڈ اینجیلو بھی شادی شدہ ہیں اور ان کے بھی تین بچے ہیں۔

Leave a reply