پہلی بارملک میں نئی یونیورسٹیوں میں ملازمین کی بھرتیوں کیلئے یکسان قوانین کانفاذ

0
58

لاہور:پہلی بارملک میں نئی یونیورسٹیوں میں ملازمین کی بھرتیوں کیلئے یکسان قوانین کانفاذ،اطلاعاعت کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹییز میں گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ ملازمین کی بھرتیوں کیلئے نئی یونیورسٹیوں میں یکسان قوانین رائج کر دیے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے یونیفارم قوانین مرتب کرنے کے بعد نافذ کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی میں خزانچی، رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تقرری کیلئے یکساں قانون لاگو کیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یکساں قوانین مرتب کر کے تیرہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو ارسال کر دیے ہیں۔

یونیورسٹییز کو محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تیار کردہ قوانین کو سنڈیکیٹ سے ہنگامی بنیادوں پر پاس کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وائس چانسلرز کو سات روز میں سنڈیکیٹ سے نئے قوانین منظور کرانے کے بعد محکمہ کو رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، نارووال یونیورسٹی، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں یکسان قوانین کا نفاذ کیا گیا ہے۔

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان، ویمن یونیورسٹی بہاولپور، میانوالی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف چکوال میں یکساں قوانین لاگو ہوں گے۔ محکمہ نے مذکورہ یونیورسٹیوں کو نئے قوانین کے مطابق بجٹ مختص کرنے، سنڈیکیٹ سے منظوری حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاء ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ فنانس کی منظوری کے بعد یونیورسٹیوں کو قوانین ارسال کیے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے یونیورسٹییز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے باعث یونیورسٹییز سول سرونٹ ایکٹ 1974ء سے مستقبل میں رہنمائی لے سکتی ہیں۔

Leave a reply