سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیزکودربدرکردیاگیا

0
31

کراچی :سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیزکودربدرکردیاگیا،اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس کے تمام اہم ڈی آئی جیز کا دوسرے صوبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔ تبادلہ کیے گئے تمام ڈی آئی جیز ‏اہم عہدوں پر تعینات تھے۔

یہ تبادلے سندھ میں پولیس کو غیرسیاسی کردار ادا کرنے کے لیے کئے گئے ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ سندھ میں پولیس افسران کے تبادلوں کے حوالے سے پی پی کو ہمیشہ اعتراضات ہی رہے ، حالیہ تبادلے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

مقصوداحمدکی خدمات پنجاب حکومت کےحوالےکردی گئیں۔ مقصوداحمدکئی سال سےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ ‏کی سربراہی کررہےتھے۔

نعیم احمدشیخ کی خدمات بھی پنجاب حکومت کےحوالےکردی گئیں وہ بطور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ خدمات ‏انجام دے رہےتھے۔ثاقب اسماعیل میمن کی خدمات خیبرپختونخواحکومت کےسپرد کی گئی ہیں وہ بطور ڈی آئی جی ایسٹ خدمات ‏انجام دے رہےتھے۔

ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا تبادلہ بھی خیبرپختونخوا کیا گیا ہے نعمان صدیقی ڈی آئی جی سی آئی اے کے طور ‏پر خدمات انجام دےرہےتھے۔

جاویداکبر ریاض کا پنجاب اور عبداللہ شیخ کاتبادلہ خیبرپختونخوا کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض بطور ‏ڈی آئی جی ساؤتھ تعینات تھے۔ڈی آئی جی عمرشاہدحامدکا تبادلہ بلوچستان کر دیا گیا جو آئی جی سی ٹی ڈی خدمات انجام دے رہےتھے۔

Leave a reply