سجاول :ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفس میں اہم اجلاس

باغی ٹی وی،سجاول ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)چیئرمین پیٹرولیم میرین ڈویلپمنٹ کمیٹی اور پٹرولیم سوشل ویلفیئر کمیٹی ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی اور چیئرپرسن پٹرولیم سوشل ڈولپمنٹ کمیٹی و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی آفس سجاول میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمیٹیز کے سیکریٹری ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے اجلاس کو ضلع سجاول میں آئل اور گیس فنڈنگ کے تحت پبلک ہیلتھ، ایجوکیشن ورکس، بلڈنگز، ہائی وے، ضلع کونسل اور میرین ریسرچ یونٹ کے قیام سمیت دیگر جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے اجلاس کو اعداد و شمار کے تحت بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انجنیئرز کی جانب سے ضلع میں اسکولز کی مرمت، فرنیچر اور سولر سسٹم کی فراہمی، صحت مراکز کی مرمت تزئین و آرائش اور ضروری سامان کی فراہمی، واٹر سپلائی اور پیور بلاک اسکیمز، اسپورٹس، روڈز، ڈرینیج و ديگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام میں سست روی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کے باعث منصوبے التوا کا شکار ہیں، جس پر کمیٹیز کے چیئرمین اور چیئرپرسن نے تمام متعلقہ محکموں کے انجنیئرز کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری منصوبوں کو معیار کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ اس موقع پر تمام افسران پر واضح کیا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور غیر معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر متعلقہ انجنیئرز و افسران نے تمام جاری منصوبے وقت پر مکمل کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔ قبل ازیں میرین ریسرچ لیبارٹری اور سروے یونٹ کے جاری روجیکٹ کے متعلق پروفیسر ڈاکٹر مختیار مہر نے بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایم پی اے ہیر سوہو، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے محمد علی ملکانی، پاکستان پٹرولیم کے عمران نور محمد اکرم، ماڑی پیٹرولیم کے جمال عبدالناصر، یو ای پی کے علی عباس جونیجو، ای این آئی کے خالد عزیز، ندیم سومرو کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، روینیو، پراونشل بلڈنگز، ایجوکیشن ورکس، الیکٹریکل، ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Leave a reply