فاصلے کم ہوگئے ؟ ترک اورسعودی وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات

0
37

نیامے :فاصلے کم ہوگئے ؟ ترک اورسعودی وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ترکی نے پھرپہل کرتے ہوئے سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات بحال کرنے کی خاطر ملاقات کردی

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آج ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اور سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان اہم ون ٹو ون ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم کرنے کی بھرپورکوشش کرنے پرزور دیا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس اہم ملاقات میں ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب کے باہمی دوستانہ تعلقات کی بہت اہمیت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے نہ صرف انھیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا

Leave a reply