لاہور:ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ھوا. صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید محمد ظاہر شاہ، نائب صدور پی ایچ ایف محمد سعید خان، میجر جنرل طارق حلیم سوری، امجد پرویز ستی سمیت صوبائی سیکرٹریز پی ایچ ایف لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر (پنجاب)، ہدائت اللہ (کے پی کے)، اکبر علی قائم خانی (سندھ)، سید امین مروت (بلوچستان)، ڈیپارٹمنٹل نمائندہ رانا نزاکت علی (پاکستان ایئر فورس) اور نامزد ٹیکنو کریٹ ممبران اولمپین حنیف خان ، اولمپین ناصر علی، پی ایچ ایف لیگل ونگ کے سربراہ بیرسٹر میاں علی اشفاق و سپیشل آڈیٹر سید محمد راشد شاہ نے شرکت کی.
اجلاس میں سابقہ اجلاس کی توثیق سمیت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے منصوبہ جات ، انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹس، اخراجات اور آئیندہ ایونٹس میں قومی ٹیموں کی شرکت جیسے معاملات کو زیر بحث لایا گیا. نیز موجودہ و سابق انکوائریز، ڈسپلن کے معاملات اور سابق کوچز مینجرز کی کارکردگی، ٹیموں کی سابقہ پرفارمنس سے متعلقہ امور زیربحث لائے گئے.جبکہ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں. لیگل ایڈ ونگ کی سربراہی بیرسٹر میاں علی اشفاق کریں گے.
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ ممبران کو مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی اور ماضی میں بڑے ایونٹ میں رسائی نہ ہونے کی وجوہات اور سابقہ ٹیم منیجمنٹ کی پرفارمنس پر بھی تفصیلی بات ہوئی.اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی. سابقہ ادوار کے فنانشنل و دیگر امور پر لیگل ونگ قانونی کاروائی کرے گا. پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹیو ممبران نے پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.