fbpx

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وفد کی اہم ملاقات

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وفد کی اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطر کے وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری وفد کی قیادت چیئرمین پاک قطر تکافل کمپنی شیخ علی عبداللہ الثانی نے کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں قطر کے تعاون کو سراہا جبکہ قطری وفد نے خطےمیں تصادم روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہارکیا۔