آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ،پاکستان میں‌ روسی سفیر کی اہم ملاقات

0
46

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں کورونا وائرس اور پولیو کے خاتمے کی مہم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کے خلاف کامیاب مہم کا سہرا ہیلتھ ورکرز، موبائل ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔

آرمی چیف نے مہم میں پاک فوج کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔ بل گیٹس نے پولیو کے خلاف مہم میں پاک فوج کی حمایت کو سراہا۔

 

 

دوسری جانب روس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ایک مشترکہ مقصد ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔روس کے سفیر نے خطہ میں امن، خاص طور پر افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

Leave a reply