وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

0
25

اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاورسید نے دفتر خارجہ میں بلاول بھٹو سے اہم ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس دوطرفہ ملاقات میں وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی دلاورسید کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری روابط کو بہتربنانے میں امریکی کردارکا اعتراف کیا۔

حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےلیےپرعزم ہے:مفتاح اسمٰعیل

بلاول بھٹونے امریکی نمائندہ خصوصی سے تجارتی تعلقات کومزید وسعت دینے پر زوردیا۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی، جس کے ذریعے پاکستان و امریکہ کے درمیان روابط بڑھانے کا موقع فراہم کیاگیا۔

طلب بڑھنےکی وجہ سےملک میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے:خرم…

وزیرخارجہ نےامریکہ کو صاف توانائی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اورسرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے، پاکستان کی مارکیٹ امریکی سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی دلاورسید نے ملاقات پروزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اورپاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی وسعت اورسرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تیکنیکی ترقی کوجاری رکھے گا، جس سے سرمایہ کاری اوراقتصادی ترقی میں آسانی ہوگی، اورہم مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے منتظرہیں۔

امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:وزیر اعظم

Leave a reply