راولپنڈی:امن وامان اورٹریفک نظام بہترکرنے کے حوالے سے اہم اجلاس

0
23

راولپنڈی:امن وامان اورٹریفک نظام بہترکرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ،سی ٹی او راولپنڈی نے شہر میں ٹریفک کی روانی اور ہیوی ٹریفک کے حوالے سے سرکل انچارجز سے اہم میٹنگ کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں کی وقت سے پہلے شہر میں داخلہ کی روک تھام کے لئے داخلی راستوں اضافی نفری کے ساتھ پکٹس قائم کئے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کمرشل مارکیٹس اور رش والے مقامات پرنفری میں اضافہ کیا گیا ہے، کمرشل مارکیٹس اور اہم شاہراہوں پر نو پارکنگ کے خاتمہ کے لئے اسپیشل نو پارکنگ سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ تمام انچارجز اپنے سرکل میں ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کروانے اور دیگر ٹریفک معاملات کے ذمہ دار ہوں گے، کسی سرکل میں ٹریفک وائلیشنز یا پھر ابلم کی صورت میں متعلقہ سرکل انچارجز جواب دہ ہوں گے۔

 

سی ٹی او نوید ارشاد نے کہا کہ سرکل انچارجز ٹرانسپورٹرز، ٹریڈرز اور اسکول و کالج انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ میں ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن کریں۔

 

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نوید ارشاد کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک مسائل اور ان کے ممکنہ حل کی کارکردگی رپورٹس ٹریفک ہیڈ کواٹر بھجوائی جائے۔

 

راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس نے نئے ڈیوٹی آفیسرز کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کرلیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا ہے کہ سیکٹر میں تعینات ڈیوٹی آفیسرز کا عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر نئے ڈیوٹی آفیسرز کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں، نئے ڈیوٹی آفیسرز تعینات کرنے کا مقصد دوسرے وارڈنز کو بھی دفتری امور کی انجام دہی کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈیوٹی آفیسرز کو انٹرویو اور پوائنٹ سسٹم کے تحت سیکٹرز میں تعینات کیا جائے گا، اچھی شہرت اور قابل صلاحیتوں کے مالک ٹریفک وارڈنز کو بطور ڈیوٹی آفیسر تعینات کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی آفیسر اپنے سیکٹر میں ہر طرح کے ٹریفک معاملات کا ذمہ دار ہو گا، ڈیوٹی آفیسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیکٹر میں تعینات تمام ٹریفک اسٹاف کے ساتھ یکساں رویہ رکھے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نوید ارشاد نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے تعینات تمام اسٹاف کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔

Leave a reply