ڈی ایچ کیو شیخوپورہ کے ڈاکٹر نے دیا اہم بیان

0
29

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹرمحمد وقاص ایم بی بی ایس،ایف سی پی ایس میڈیسن نے کہا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگیاں گزارنے سے امراض کا تدارک کیاجاسکتا ہے انسانی صحت کے لیے پانی کی مقدار کو پورا رکھنے سے گردوں کے فعل کا محفوظ بنایا جاسکتا ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات کا استعمال کرنا چاہیے دن میں کم از کم8سے 10گلا س پانی پینے والوں کے گردوں میں پتھریاں بننے کا عمل روکا جاسکتا ہے،موسم سرما میں پسینہ کم آنے کی وجہ سے پیاس کی طرف لوگ توجہ کم کردیتے ہیں باڈی کے اندر پانی کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے گردوں میں خرابی پیدا ہونے امکانات بڑھ جاتے ہیں،ان خیالات کااظہارنے اپنے جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ اعضائے رئیسہ دل دماغ جگر جسم میں اہمیت اورمرکزی حثیت کے حامل اعضاء ہیں ان کی خوراک اور بہتر ماحول ان کو تندرست رکھ سکتا ہے فضائی آلودگی بیماریوں کی جڑ ہے،فضائی آلودگی اور صحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے،سانس صاف ہوگا تو صحت اچھی ہوگی اور اگر فضائی آلودگی زیادہ ہوگی تو امراض ہی پیدا ہونگے،انہوں نے مزید کہاکہ جان ہے توجہان ہے کی مصداق کے مطابق اچھے سے اچھے ڈاکٹر کو چیک اپ کروانا چاہیے نیم حکیموں اورغیر مستند افراد سے علاج معالجہ سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Leave a reply