وزیراعظم کے خطاب کے نشر ہونے میں غلطیوں کا ذمہ دار کون، بحث جاری

0
34

بجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا تو اس میں پی ٹی وی کی کئی غلطیاں سامنے آ گئیں، وزیراعظم کا خطاب شروع ہونے کے بعد رک گیا، اس کو پھر چلانا پڑا ،سوشل میڈیا پر اس خطاب کے بعد وزیراعظم اور پی ٹی وی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

 

چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزبجٹ اجلاس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرنا تھا ،خطاب کا نو بجے کا وقت طے ہوا لیکن رات کے اندھیرے میں جب پاکستانی قوم سو گئی اسوقت وزیراعظم نے رات کو بارہ بجے قوم سے خطاب کیا، ابھی تلاوت اور قومی ترانے کے بعد خطاب شروع ہوا تو ایک دو منٹ کے بعد خطاب رک گیا، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور وزیراعظم اور قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا. پی ٹی وی نے وزیراعظم کا خطاب چلایا اور آڈیو کی غلطی پر آڈیو روکی، پھر خطاب چلایا.اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کا غلط ایڈٹ شدہ خطاب نشر ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور پھر دوبارہ درست خطاب نشر کیا گیا۔ وزیراعظم کے خطاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
تین مرتبہ وقت بدلنے کے بعد قوم سے مبینہ وزیراعظم کے خطاب میں ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے درجنوں بلنڈرز۔ جو شخص ایک درجن میڈیا ایڈوائزر رکھ کر قوم تک اپنا خطاب صحیح طریقے سے نہیں پہنچا سکتا ، وہ ملک کیسے چلارہے ہوں گے؟خود ہی اندازہ لگا لیجیے۔ ویسے تبدیلی پسند آئی؟

ایک اور صحافی امداد علی سومرو نے کہا کہ اس پر ہائی پاور کمیشن بنایا جائے کہ وزیراعظم کا خطاب رکارڈ، ایڈٹ کرنے کا ٹھیکہ کس کمپنی کے پاس ہے اور کتنے کا ٹھیکہ ہے، کس نے کتنی کمیشن پر یہ ٹھیکہ دیا ؟ ۔پی ٹی وی کے پاس اعلی معیار کے کیمیرہ ہونے کے باوجود یہ کام آئوٹ سورس کیوں ہو رہا ہے ؟

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کی ہسٹری میں پہلا وزیراعظم ہے جس کا خطاب ریکارڈ کروا کر پھر میڈیا پر سنسر کیا گیا

ایک اور صارف نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کی ریکارڈنگ حیران کن طور پر پی ٹی وی کی ماہر ٹیم اور جدید کیمروں کی بجائے ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے پروڈیوسرز سے کروائی گئی۔ پروڈکشن کا تو ستیاناس کیا گیا مگر سوال یہ ہے کہ مشیروں نے پی ٹی وی کو نظرانداز کیوں کیا؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر قوم سے خطاب کیا۔ وزیراعظم خوفزدہ ہیں کہ وہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں منظور کرا پائیں گے، عمران خان کو خوف ہے کہ بجٹ منظور نہ ہوا تو ان کی حکومت گر جائے .

Leave a reply