دوبارہ نشریات پرفنکاروں کومعاوضہ دینےکامعاملہ :عمران عباس اورمنال خان بھی نائلہ جعفری کےساتھ کھڑے ہوگئے

0
26

پاکستان شوبز کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و ماڈل عمران عباس اور اداکارہ و ماڈل منال خان بھی ٹیلی ویژن پر ڈراما کی دوبارہ نشریات پر فنکاروں کو معاوضہ دینے سے متعلق آواز اٹھانے والی نائلہ جعفری کی حمایت میں سامنے آگئے-

باغی ٹی وی :فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر عمران عباس اور منال خآن نے سادہ لیکن پُرزور انداز میں ایک پیغام کے ذریعے نائلہ کی آواز سے آواز ملائی۔

انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک نوٹ صرف #GiveRoyaltiesToArtists کے ساتھ شیئر کیا۔ اور لکھا کہ اب ٹائم آگیا ہے اس مسئلے پر آواز اٹھانے کا-

خیال رہے کہ اداکاروں کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب نامور اداکارہ نائلہ جعفری نے اسپتال سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے یہ اپیل کی تھی کہ انھیں ان کے ڈراما میں سے معاوضہ بطور حق ادا کیا جائے تاکہ وہ خود کو لاحق کینسر کے مرض کا علاج کرواسکیں۔

ان کی ویڈیو منظر عامر پر آنے کے بعد سندھ کے وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے نائلہ جعفری کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر کروانے کا اعلان کیا تھا۔

بعد زازاں سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے بھی شوبز انڈسٹری کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا گیا-

فیصل جاوید خان نے رواں ماہ 12 اپریل کو ٹوئٹر پر اپنی دو سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان میں ڈراما و فلم پروڈیوسرز کی جانب سے فنکاروں کو کم معاوضہ یا ڈراموں یا فلموں کے دوبارہ نشر کیے جانے پر انہیں دوبارہ معاوضہ نہ دیے جانے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کرنے میں مصروف ہیں اور وہ متعلقہ معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطے میں ہیں جلد ہی وہ فنکاروں کو ان کے حقوق دلانے کا قانون سامنے لائیں گے، جس سے فنکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور وہ بہتر معاوضہ حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند سال سے مختلف شوبز شخصیات پرانے ڈراموں یا فلموں کو دوبارہ نشر یا ریلیز کرنے پر فنکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں جن میں میکال ذوالفقار ، یاسر حسین اور نائلہ جعفری سر فہرست ہیں اور اب ان میں عمران عباس اور منال خان بھی شامل ہو گئے ہیں-

کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد فنکار فیصل جاوید مشکور

Leave a reply