عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی. مریم اورنگزیب

0
24

عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی. مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو پہ ردِ عمل سامنے آگیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں۔


انہوں نے کہا کہ آج عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پہ یقین کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے، جھوٹے ، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈڈ فتنے کی بات سُننے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے، پارلیمان کو ، افواجِِ پاکستان کو ، اداروں کو غدار ٹھہرا کر صرف یہ کہہ کر کہ it’s behind me and it’s over ” اور بات ختم ؟ ایسے نہیں عمران خان ایسے نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
ان کا کہنا تھا کہ اپنے جھوٹ کے لئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے ہیں، عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہو چکا، پاکستان کو امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی سازش کا بیانیہ ختم، اب امریکہ سے اچھے تعلقات زندگی کی آخری خواہش ھے۔عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا۔ پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں، لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت اور امپورٹڈ حکومت کا رولا ختم.. امریکہ کے ترلے شروع. فرماتے ھیں”کہ جہاں تک میرا تعلق ھے یہ معاملہ ختم ھے یہ اب میرے پیچھے رہ گیا ھے”.

Comments are closed.