عمران اشرف نے اپنی طلاق پر کی بات

اداکارعمران اشرف جنہوں نے ابھی تک اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی تھی لیکن انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں اس پر کھل کر کی ہے بات. انہوں نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد میری اور میرے بیٹے کی زندگی مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے. میں اور میری اہلیہ کرن اشفاق اپنے بچے کی بہترین پرورش کے لئے کوشش کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی بہترین پرورش ہی اب میری زندگی کا واحد مقصد ہے . میں کوئی بھی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے میری اور میرے بچے کی زندگی پر منفی اثر پڑے . میں نے یقینا کہا تھا کہ ہم تباہی کے

مرحلے سے گزررہے ہیں لیکن ہماری زندگی میں کوئی بھی منفی بات نہیں ہے ہم دونوں اپنے بچے روحام کی اچھی تعلیم تربیت کی پلاننگ کررہے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں آپ سب سے درخواست ہے کہ ہمارے لئے دعا کیجیے. یاد رہےکہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا ہے ان دونوں کی طلاق کی وجوہات کیا ہیں یہ آج تک سامنے نہیں آسکیں .تاہم دونوں میاں بیوی کی طرف سے کبھی بھی طلاق کی وجوہات پر بات نہیں کی گئی.

Comments are closed.