عمران اشرف اور سارہ خان جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

0
57

پاکستانی ڈراموں کے شائقین کے لئے ڈراموں کا نیا سیزن کافی جوش و خروش اور دلچسپی کا باعث ہوگا۔ ڈرامہ سیریل مشک ، پریم گلی ، سراب اور کچھ دوسرے ڈرامے ٹی وی اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہیں-

باغی ٹی وی : دیگر ڈراموں کی علاوہ شائقین کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ ہر ایک کے پسندیدہ عمران اشرف اور سارہ خان رقص بسمل کے نام سے نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے-
https://www.instagram.com/p/CAicPAMFTm5/?igshid=q1hnhmdby0b6
https://www.instagram.com/p/CDqn8K0FiDE/?igshid=ysyfbhvnqo5u
https://www.instagram.com/p/CCTY8r0FvSl/?igshid=12h3sufb4fba3
https://www.instagram.com/p/CDgW48HFjQv/?igshid=1u78kcp478i4f
مذکورہ ڈرامہ لیجنڈری مصنف ہاشم ندیم نے لکھا ہے جبکہ ہدایتکار وجاہت رؤف 3 سال بعد کسی ٹی وی ڈرامہ کی ہدایتکاری کریں گے۔ یہ ڈرامہ شازیہ وجاہت اور ایم ڈی پروڈکشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDwErF6FTwg/?igshid=1qmpcuy9svcsa
گلیکسی لالی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق ، شازیہ وجاہت نے رقص بسمل کے بارے میں کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے اسے دو مختلف دنیا میں رہنے والے دو لوگوں کی روحوں کے مابین محبت اور جذبے کی کہانی قرار دیا۔

شازیہ وجاہت نے یہ بھی بتایا کہ تین ماہ تک شوٹنگ ہوگی اور امید ہے کہ اس سال کے آخر میں ڈرامہ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

سوہائے ابڑو اور فرحان سعید کے نئے ڈرامے پریم گلی کا پہلا ٹیزر جاری

سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

Leave a reply