مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

نیویارک: امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے...

پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 51...

عمران بارے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا جواب دے انکار

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ "پاکستان کے مقبول رہنما عمران خان گذشتہ چند برسوں سے جیل میں ہیں، اور دو برسوں میں ملک میں جمہوریت اور خواتین کے حقوق سمیت سب کچھ بکھر گیا ہے۔ صدر ٹرمپ انتخابات سے پہلے پاکستان کے بارے میں بہت سی باتیں کرتے تھے، کیا آپ کے ذہن میں اس حوالے سے کچھ ہے یا آپ نے صدر ٹرمپ سے کچھ سنا؟”اس سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی یہ سوال پوچھ سکتے ہیں، لیکن ہم کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔”

ٹیمی بروس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اپنے پڑوسیوں کی حالت پر نظر رکھتا ہے اور دنیا میں ہونے والے واقعات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا، "ٹرمپ اور وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہمیں دنیا کی پرواہ ہے، اور ہم اس بات کی فکر کرتے ہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔”

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اس بات کی بھی تردید کی کہ امریکا نے کسی مخصوص ملک کے لیے ویزا پابندیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار کیا جا رہا تھا، اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔”ٹیمی بروس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کے جائزے کی بنیاد پر ویزا مسائل پر غور کیا جا رہا ہے اور یہ کہ یہ جائزہ مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں مزید بات کی جائے گی۔

یہ یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے سابقہ دور کی طرح کچھ ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس میں افغانستان اور پاکستان سمیت کئی ممالک متاثر ہو سکتے ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan